Geo News
Geo News

پاکستان
04 اپریل ، 2015

پاک بحریہ 150 پاکستانیوں کوآج یمن سے کراچی پہنچائیگی

پاک بحریہ  150  پاکستانیوں کوآج یمن سے کراچی پہنچائیگی

صنعاء......یمن کے شہر الشہرکی بندرگاہ سے 150 کے قریب پاکستانی محصورین پاک بحریہ کے جہاز سے آج براہ راست کراچی پہنچیں گے۔پاکستانی شہریوں کی مدد کرنیوالے غیر ملکی بھی پاک بحریہ کے جہاز پر سوار ہیں۔یمن میں سعودی عرب اور اتحادی ممالک کا آپریشن 10ویں روز میں داخل ہو گیا ہے ۔یمن میں اتحادی فوج کے فضائی آپریشن کے ساتھ مقامی جنگجوؤں اور حوثی باغیوں کے درمیان زمینی لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ،اس صورتحال میں یمن میںمحصور غیرملکی بھی اپنے اپنے ملک لوٹنے کیلئےبے چین ہیں،وطن لوٹنے کیلئے150 پاکستانی محصورین آج پاک بحریہ کے جہاز میں سوار ہوگئے ہیں، یمن کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے ،اجلاس میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان یمن میں بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صرف یمن کے شہر عدن میں اتحادی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 185 افراد ہلاک ،12 سوسے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں،جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے جاری کشیدگی میں ملک بھر میں اب تک 5 سو سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ 17 سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں، یونیسف کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران اب تک 62 بچے بھی لقمہ اجل بنے ہیں۔

مزید خبریں :