05 اپریل ، 2015
اسلام آباد......پاکستان ہاکی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے کوئی نہ آیا،البتہ ہاکی انڈیا کی ای میل ضرور پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ملی ہے جس میں انہوں نے پاکستان ہاکی کی مالی امداد کی پیشکش کی ہے۔ہاکی انڈیاکا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف اجازت دے تو حکومت کردار ادا کرسکتی ہے۔دوسری جانب وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کو گزشتہ 5 سال میں ایک ارب روپے سے زائد دیے گئے، فیڈریشن کو انتظامی اخراجات کی بجائے کھلاڑیوں پر توجہ دینی چاہیے۔