کاروبار
25 جنوری ، 2012

اے ڈی بی کی پاکستان کو مختص رقم سے 80 کروڑ ڈالر کم ادائیگی

اے ڈی بی کی پاکستان کو مختص رقم سے 80 کروڑ ڈالر کم ادائیگی

اسلام آباد … ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2011ء میں پاکستان کیلئے 54 کروڑ 75 لاکھ ڈالر جاری کیے، جو 2011ء میں مختص کیے گئے 55 کروڑ 45 لاکھ ڈالر سے کم ہے۔ اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ 52 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا قرض دیا گیا جبکہ ایک کروڑ 82 لاکھ ڈالر امداد کی مد میں دیئے گئے۔ بینک نے 2011ء میں زراعت کیلئے 4 کروڑ، توانائی کے لئے 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔ اس دوران مالیات کے لئے 20 اور متفرق شعبوں کے لئے 11 کروڑ 29 لاکھ ڈالر دیئے گئے۔ حکومتی انتظام بہتر بنانے کے لئے 13 لاکھ، ٹرانسپورٹ کے لئے 7 کروڑ 48 لاکھ ڈالر دیئے گئے۔ پانی اور دیگر انفراسٹرکچر کے لئے 65 لاکھ ڈالر جبکہ تعلیم کے لئے 2 لاکھ ڈالر جاری کیے گئے۔

مزید خبریں :