05 اپریل ، 2015
کراچی......محصورین کو لینے یمن جانے والے قومی ایئرلائن کے طیارے کو صنعا میں ایئر پورٹ پرلینڈنگ کی اجازت مل گئی جس کے بعد طیارہ ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔قومی ایئرلائن کا طیارہ 188 شہریوں کو لے کر واپس روانہ ہوگا۔مذکورہ طیارے کے روٹ میں اب تبدیلی بھی کی گئی ہے ،کراچی کے بجائے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔واضح رہے کہ محصورین کو لینے یمن جانے والے قومی ایئرلائن کے طیارے کو صنعا میں لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی تھی اور جہاز دو گھنٹے تک فضا میں چکر لگا تارہا تاہم اجازت ملنے پر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت مل گئی ۔