05 اپریل ، 2015
شاور.........ترجمان اے این پی زاہد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جعلی لیڈر کل جعلی اسمبلی میں واپس جائیں گے، اسمبلی کو جعلی کہنے والے عمران خان بتائیں کہ اب اچانک اسمبلی درست کیسے ہو گئی۔ تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے جعلی لیڈر کل جعلی اسمبلی میں واپس جائیں گے، عمران خان 120 روز تک کنٹینر پر اس اسمبلی کو جعلی کہتے رہے، وہ بتائیں کہ یہی اسمبلی اچانک درست کیسے ہو گئی۔زاہد خان نے کہا کہ ملک میں تبدیلی صرف عمران خان کی اپنی زندگی تک ہے۔