06 اپریل ، 2015
ہالی وڈ........’فیوریس 7‘ نے ریس شروع ہوتے ہی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے ایکشن، تھرلر اور برق رفتاری سے دوڑتی گاڑیوں سے بھرپور فلم ’فیوریس 7‘ نے۔ جس نے آتے ہی سب کو مات دے دی ہے۔ پہلے ہی ہفتے 14کروڑ 36لاکھ ڈالر کما لئے۔ پچھلے ہفتے باکس آفس پر چھائی رہنے والی اینیمیٹڈ فلم ’ہوم‘، جو اب آگئی ہے دوسرے نمبر پر، فلم ’ہوم‘ کہانی ہے ایک جان بچا کر زمین پر آنے والے ایلیئن کی، فلم نے 2کروڑ 74لاکھ ڈالر کمالیے ہیں۔ کامیڈی فلم ’گیٹ ہارڈ‘ اس ہفتے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔