پاکستان
07 اپریل ، 2015

پی ٹی آئی ارکانِ کے استعفےمنظور کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

پی ٹی آئی ارکانِ کے استعفےمنظور کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کر کے ضمنی انتخاب کرانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ کل درخواست کی سماعت کرے گا۔بنچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہے۔ن لیگ کے سید ظفر علی شاہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے تھے۔درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :