Geo News
Geo News

پاکستان
07 اپریل ، 2015

دھاندلی کی تحقیقات، وزارت قانون کا خط سپریم کورٹ کو موصول

دھاندلی کی تحقیقات، وزارت قانون کا خط سپریم کورٹ کو موصول

اسلام آباد.......2013ءکے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن میں ججز کی نامزدگی کے لیے وزارت قانون کا خط سپریم کورٹ کو موصول ہو گیا۔ وزارت قانون نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کو بھیجے گئے خط میں جوڈیشل کمیشن کے لیے تین ججز اور ان میں سے ایک کو سربراہ نامزد کرنے کی استدعا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق خط کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے آرڈیننس کی کاپی اور کمیشن کے لیے شرائط و ضوابط بھی لف ہیں۔ کمیشن 45دن میں عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھیجے گا۔صدارتی آرڈیننس میں کمیشن کی تشکیل کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا اور یہ معیاد بدھ کو مکمل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :