08 اپریل ، 2015
پشاور ......پشاور کے علاقے تھانا پہاڑی پورہ کی حدود میں رہزنوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔اہل علاقہ نے جاں بحق شخص کی میت کے ساتھ رنگ روڈ بند کرکے احتجاج کیا اور حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں زخمی ہونے والے شخص کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔