08 اپریل ، 2015
لاہور .......پاکستانی آل راؤنڈر فواد عالم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کا دورہ آسان نہیں ،ان کی کنڈیشنز میں کھیلنا چیلنج ہے،کیمپ میں محنت کررہے ہیں ،یقین ہے اچھے نتائج آئیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد عالم نے کہا کہ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کی بھرپور تیاری کررہی ہے ،اس دورہ میں بہت سے کھلاڑیوں کا کم بیک ہواہے ۔فواد عالم نے مزیدکہا کہ کپتان اظہر علی کو ہم سب کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،دورے میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔