08 اپریل ، 2015
اسلام آباد .......وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویز رشید نے کہاہےکہ عمران خان کا جمعہ کو پارلیمنٹ میں خطاب کا اعلان تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے، وہ جس اسمبلی کو جعلی کہتے تھے اسی سے خطاب کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے ایک بیان میں کہاہےکہ غیر جمہوری طرز سیاست تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ۔عمران خان جوڈیشل کمیشن پر بھی اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، قوم عمران خان کے بے بنیاد الزامات سے تنگ آ چکی ہے۔پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان کی کے پی کے میں حکومت ہے اور وہاں کرپشن کی بھرمار ہے انہیں پہلے اپنے صوبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔