صحت و سائنس
09 اپریل ، 2015

انسانی اعضا کا عطیہ، پیوندکاری کی قرآن و سنت میں اہمیت پر سیمینار

 انسانی اعضا کا عطیہ، پیوندکاری کی قرآن و سنت میں اہمیت پر سیمینار

کراچی........اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ علماء کرام انسانی اعضاء عطیہ کرنے اور ان کی پیوند کاری پر مزید تحقیق کریں۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کی جنگ بین الاقوامی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن کے تعاون سے شیخ زید اسلامک سینٹر کراچی میں انسانی اعضاء عطیہ کرنے اور ان کی پیوندکاری کی قرآن و سنت میں اہمیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ اسلامی روایات کوسامنےرکھتے ہوئے انسانی اعضاء کی پیوندکاری پر ابھی علماء کرام مزید تحقیق کریں۔ تقریب میں موجود علماء کرام کا کہنا تھا کہ یمن میں جاری جنگ آگے چل کر عرب اور عجم کی جنگ بن سکتی ہے۔علماء کرام کا کہنا تھا کہ وہ اعضاء جن سے کسی کی جان بچ سکتی ہو وہ عطیہ کئے جاسکتے ہیں جبکہ مسلم سے غیر مسلم کو بھی اعضاء عطیہ کئے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :