دنیا
06 مئی ، 2012

یونان اور سربیا میں پارلیمانی انتخابات ، پولنگ کا سلسلہ جاری

یونان اور سربیا میں پارلیمانی انتخابات ، پولنگ کا سلسلہ جاری

ایتھنز … یونان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے انتخابات میں کسی ایک جماعت کے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں ۔ دوسری جانب سربیا میں میں لوکل، پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی پولنگ میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ انتخابات کا اہم موضوع معیشت ہے۔ یونان میں آج ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ملک کی 2 بڑی جماعتیں پاسوک اور نیو ڈیموکریسی کے درمیان مقابلہ ہے ہے۔ یاد رہے کہ پاسوک اور نیو ڈیموکریسی گزشتہ ایک برس سے یونان میں مخلوط حکومت قائم کئے ہوئے ہیں۔ آج کے انتخابات کو حکومتی سطح پر کفایت شعاری کے اقدامات کیلئے ریفرنڈم کہا جارہا ہے۔ یہ اقدامات اس وقت لاگو کیے گئے تھے جب دیوالیے سے بچنے کیلئے یونان کو یورپی برادری سے مدد لینا پڑی تھی۔ سربیا میں بھی پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے حالیہ انتخابات کا اہم موضوع معیشت اور بیروزگاری ہے۔

مزید خبریں :