Geo News
Geo News

پاکستان
10 اپریل ، 2015

گھوٹکی میں جاری میٹرک امتحانات میں نقل زوروشور سے جاری

گھوٹکی میں جاری میٹرک امتحانات میں نقل زوروشور سے جاری

گھوٹکی........ گھوٹکی میں جاری میٹرک امتحانات میں نقل زوروشور سے جاری ہے اور نقل کرانے کیلیے 5ہزارروپے وصول کیے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرہ امتحان میں نقل کرانے پر ایک ہزار روپے فی پرچہ اور کمرہ امتحان سے باہر پرچہ حل کرانے پر مبینہ طور پر پانچ ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ ڈہرکی میں سنگل سیکشن اسکول اور مین ہائی اسکول کے امتحانی مراکز سے فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا جسے خریدنے کیلیے فوٹواسٹیٹ کی دکانوں پر رش لگ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں ہونے والی نقل محکمہ تعلیم کی انتظامیہ کے تعاون کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :