Geo News
Geo News

پاکستان
11 اپریل ، 2015

تربت کےعلاقے گگ دان میں فائرنگ، 20افراد جاں بحق

تربت کےعلاقے گگ دان میں فائرنگ، 20افراد جاں بحق

کوئٹہ........تربت کےعلاقے گگ دان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا مطابق مسلح افراد نے رات گئے مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ کردی تھی، جس نے نتیجے میں 20افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ واقعے میں 3افراد زخمی بھی ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں تربت اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔ کمشنر مکران کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے 16مزدوروں کا تعلق صادق آباد اور 4کا حیدرآباد سے تھا۔

مزید خبریں :