11 اپریل ، 2015
مالے.......مالدیب میں عدالت نے ملک کے سابق وزیر دفاع کوایک سینئر جج کو جیل بھیجنے کے جرم میں دس سال کی سزا سنائی ہے۔ مالدیب کی ایک عدالت نے ملک کے سابق وزیر دفاع دولت ابراہیم کو تین سال قبل ایک سینئر جج عبد اللہ محمد کو جیل بھیجنے کے جرم میں دس سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ دولت ابراہیم کو سزا،سابق صدر محمد نشید کو 13 سال کے لئے جیل بھیجے جانے کے ایک ماہ بعد سنائی گئی ہے،جنہوں نے سینئر جج عبد اللہ محمد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔جج کی گرفتاری کے وقت دولت ابراہیم، صدر نشید کے وزیر دفاع تھے ۔ جج کی گرفتاری سے سابق صدر مشکلات میں گھر گئے اور ان کی حکومت ختم ہوگئی تھی۔