Geo News
Geo News

پاکستان
11 اپریل ، 2015

تربت: مزدوروں کا قتل، غفلت برتنے پر 8 لیویز اہل کار گرفتار

تربت: مزدوروں کا قتل، غفلت برتنے پر 8 لیویز اہل کار گرفتار

تربت..........تربت کے علاقے گوگ دان میں مزدوروں کے کیمپ پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا ، فائرنگ سے 20 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ، مزدوروں کی سیکیورٹی پر مامور آٹھ لیویز اہل کاروں کو غفلت برتنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کمشنر مکران ڈویژن کے مطابق مسلح افراد نے ایک بجے کے بعد سوراب ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کیا، اس وقت مزدور سوئے ہوئے تھے، مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے بیس مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ تین مزد و ر زخمی بھی ہوئے۔کمشنر مکران ڈویژن پسند خان کے مطابق مزدوروں کی سیکورٹی کے لئے آٹھ سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔ جاں بحق مزدوروں کی میتوں اور ز خمیو ں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تربت منتقل کیا گیا ۔ جاں بحق افراد میں سے سولہ کا تعلق صادق آباد، چار کا حیدر آباد جبکہ تینوں زخمی افراد کا تعلق بھی حیدر آباد سے ہے۔ مزدوروں کی میتیں متعلقہ علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب واقعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔

مزید خبریں :