12 اپریل ، 2015
لاہور......پاکستان تحریک انصا ف کے انٹرا پارٹی الیکشن سےمتعلق ٹریبونل نے عمران خان کو 21 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد اور یوسف گبول پر مشتمل انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل نے پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں سے متعلق معاملے میں پارٹی چیئرمین عمران خان کو دس اپریل کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، اس پر انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل نے اب عمران خان کو یہ پوچھنے کے لیے 21 اپریل کو طلب کرلیا ہے کہ انھوں نے ٹریبونل کے حکم کی تعمیل کیوں نہیں کی،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 21اپریل کو انٹراپارٹی الیکشن ٹربیول میں پیش ہونگے، وہ 10اپریل کو ذاتی وجوہات کی بنا پرٹریبونل کے روبرو پیش نہیں ہوسکے تھے، تاہم ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ جسٹس وجیہہ الدین نے 10اپریل کو تحریک انصاف کے تحلیل کیے گئے الیکشن ٹربیونل کا اجلاس طلب کیا تھا جبکہ عمران خان اس ٹربیونل کو 22مارچ کو کام مکمل ہونے پر بند کرچکے ہیں اورپارٹی کا نیا الیکشن کمیشن تسنیم نورانی کی سربراہی میں قائم کردیا گیا ہے ۔