13 اپریل ، 2015
کراچی..........اہلسنت والجماعت کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی کا ضمنی انتخاب وہی جماعت جیتے گی، جس کے ساتھ ہم ہوں گے۔ انھوں نے یہ بات حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم وفات پر ریلی سے خطاب میں کیا۔ اہل و سنت والجماعت کی ریلی کا آغاز لسبیلہ سے ہوا جو تبت سینٹر کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر اہل و سنت والجماعت مولانا اونگزیب فاروقی نے کی۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ خلیفہ اول سمیت تمام صحابہ کرام کی زندگی مسلمانوں کے لیے عملی نمونہ ہے- انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحابہ کرام کے ایام پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جائے۔ کراچی کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں وہی جماعت کامیاب ہوگی، جس کی حمایت ان کی جماعت کرے گی-