13 اپریل ، 2015
راولپنڈی......... انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل سمیت 5 گواہاں کے طلبی کے سمن جاری کر دیئے ۔مارک سیگل کو سمن ای میل کے ذریعے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے ڈیوٹی جج چودھری عبد القیوم نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی ۔ کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کو سمن ای میل کےذریعے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے مارگ سیگل کے ای میل آئی ڈی سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا ہے ۔عدالت نے مارک سیگل سمیت 5 گواہاں کے طلبی کے سمن جاری کر تے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔