14 اپریل ، 2015
نیویارک.......یمن کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل نے یمن سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں اور ان کے حامی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی جائیں، جس کے بعد حوثی باغیوں کےسربراہ عبدالملک الحوثی اورمعزول صدر کے بیٹے پر پابندی عائد کردی گئی۔ حوثی باغیوں اور ان کے حامیوں کو ہر قسم کے ہتھیاروں کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرارداد خلیجی ممالک نے پیش کی، جبکہ روس نے ووٹنگ میں شرکت سے انکار کردیا اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔