07 مئی ، 2012
ملتان… ملتان میں سی این جی اسٹیشنز کو آج سے 3 روز کے لئے بند کر دیا ہے ۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح 6 بجے بند کر دیا گیا جو اب جمعرات کی صبح 6 بجے صارفین کے لئے کھولے جائیں گے ۔ سی این جی اسٹیشنز ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، مظفر گڑھ ، خانیوال ، وہاڑی ، لیہ اور چیچہ وطنی میں بند رہیں گے۔ سی این جی کی تین روزہ بندش میں مسافر بسوں اور ویگنوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔