پاکستان
07 مئی ، 2012

توہین عدالت، بابر اعوان کی غیرمشروط معافی،لائسنس بحالی کی استدعا

توہین عدالت، بابر اعوان کی غیرمشروط معافی،لائسنس بحالی کی استدعا

اسلام آباد… سابق وزیرقانون بابراعوان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے اپنے معطل لائسنس کی بحالی کیلئے اپیل بھی دائر کردی ہے ۔ بابراعوان نے اپنے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے ، اس اپیل میں کہاگیا ہے کہ توہین عدالت کا نوٹس ملنے پر انکا ردعمل غیر ارادی تھا، اگر عدالت سمجھتی ہے کہ اس سے توہین ہوئی تو وہ غیر مشروط معافی مانگتے ہیں ، اپیل میں بابراعوان نے کہاکہ وکالت پیشہ انکا واحد ذریعہ آمدن ہے، اس لئے انکے بنیادی حق کے تحفظ کی خاطر لائسنس بحال کیا جائے، بعد میں میڈیا سے گفت گو میں بابراعوان نے کہاکہ اعلی عدلیہ میں ججز کے تقرر میں ایڈہاک ازم ختم ہونا چاہیئے، تاہم اس معاملے پر مختلف رائے بھی اور آئینی میں ایسے تقرر کی گنجائش موجود ہے، انہوں نے کہاکہ ایڈہاک ججز ختم کرنے کے لئے آئین کے آرٹیکل 185 میں ترمیم درکار ہے۔

مزید خبریں :