Geo News
Geo News

پاکستان
16 اپریل ، 2015

پاکستان سارک کو امن واستحکام کے لیے بہت اہم سمجھتا ہے،وزیر اعظم

پاکستان سارک کو  امن واستحکام کے لیے بہت اہم سمجھتا ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد ......وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پونے دوارب آبادی پر مشتمل جنوبی ایشیاء دنیا کی بڑی مارکیٹ ہے۔پاکستان سارک کوخطے کے امن واستحکام کے لیے بہت اہم سمجھتا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سارک کابینہ سیکرٹریوں کے وفدسے ملاقات کے دروان کیاس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی ترقی امن اور استحکام کے لیے سارک کو اہمیت دیتے ہیں۔ کابینہ سیکرٹریوں کا فورم سارک کو فعال بنانے میں اہم کردار اداکریگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہا کہ، انسانی قدرتی وسائل سے استفادہ کرکے ترقی کا خواب پورا ہوسکتا ہے ۔وسائل سے مالامال سارک ممالک عوام کی زندگیاں بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

مزید خبریں :