17 اپریل ، 2015
اسلام آباد .......اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی درخواست پر صدر ، وزیر اعظم سمیت 9 فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نےسنٹرل جیل کراچی میں سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی درخواست پر سماعت کی۔شفقت حسین نے اپنی عمر کے تصدیق کے لئے جوڈیشل انکوائری کی درخواست کی ہے ۔درخواست میں عمر کا تعین کرنے کے لئے ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔عدالت عمر کے تعین کے ساتھ شفقت حسین پر تشدد کی تحقیقات کا بھی حکم دے ۔قتل کے وقت شفقت حسین کم عمر تھا ۔ عدالت کے صدر ، وزیر اعظم سمیت 9 فریقین کو نوٹس جاری ہوئے 15 دن میں جواب طلب کر لیا ہے ۔صدر مملکت نے شفقت حسین کی اپیل پر18مارچ کو پھانسی کی سزا پر عمل درآمد 30 دن کے لیے موخر کرنے کا حکم دیا تھا۔