18 اپریل ، 2015
کابل .....افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکے میں 22 افراد ہلاک 50 زخمی ہوگئے۔جلال آباد میں دھماکا،صبح کے وقت ایک بینک کی برانچ کے باہر ہوا،جہاں سرکاری ملازمین تنخواہیں ،حاصل کرنے کے لئے جمع تھے ۔ خودکش حملہ آور نے ملازمین کے درمیان خود کواڑالیا ۔ حملہ میں 22 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔فوری طور پر مزید تفصیلات نہیں مل سکی ہیں ۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔