18 اپریل ، 2015
کاکول.........افغانستان کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد کریمی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو سب سے زیادہ خطرہ غیر ریاستی عناصر سے ہے۔دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں ۔ملکوں کو بیرونی سرحدوں سے زیادہ اندرونی خطرات لاحق ہیں۔ کاکول میں 132ویں پی ایم اےلانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے افغان آرمی چیف شیرمحمدکریمی نے کہا کہ مشترکہ ذمےداریاں پوری کرکےکروڑوں زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں،آج کےدورمیں جنگ اورامن کےحالات کی ذمےداریوں میں فرق ہے،خطےمیں امن وامان کاقیام سب کی مشترکہ ذمےداری ہے۔پاس آؤٹ ہونےوالے کیڈٹس ملک کے مستقبل ہیں۔آج خطےکےملکوں کومشترکہ دشمن کاسامناہے۔دہشتگردی پرقابو پانےکیلیےباہمی تعاون ضروری ہے۔پاکستانی فوج دنیاکی بہترین افواج میں سےایک ہے۔آج کےزمانےمیں بیرونی خطرات سےزیادہ اندرونی خطرات ہیں۔آج کے زمانے میں دہشتگردی جیسے بڑےچیلنجزکاسامناہے۔اپنےاورپڑوسی ملک میں امن اوراستحکام سے متعلق سوچناچاہیے،پاک افغان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ بہت حوصلہ افزاہے۔آگے بڑھنے کیلیےجسمانی فٹنس کےعلاوہ قائدانہ صلاحیت ضروری ہے۔فوجی خدمات کیلیےپیشہ ورانہ تربیت ہمیشہ ضروری ہوتی ہے،کیڈٹس کےلیے پاسنگ آؤٹ پریڈہمیشہ یادگارہوتی ہے۔ تقریب میرےلیےاعزازکی بات ہے۔