07 مئی ، 2012
ملاکا … جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے 14 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور ساتھ ہی آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے بھی کولیفائی کرلیا۔ ملائیشیا کے شہر ملاکا میں جاری جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو آوٴٹ کلاس کیا اور 14گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی فتح میں کپتان عمر بھٹہ اور محمد توثیق نے اہم کردار ادا کیا، دونوں نے 4، 4 گول بنائے، دلبر حسین اور علی شان نے 2، 2 جبکہ جعفر اور سلمان نے ایک ایک گول کیا۔ پہلے ہاف میں پاکستان کو 8 صفر کی برتری حاصل تھی، اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے پول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی، جہاں اس کا مقابلہ کوریا سے ہوگا۔ پاکستان نے اس کامیابی کے ساتھ آئندہ سال بھارت میں ہونے ورلڈ کپ کیلئے بھی کولیفائی کرلیا ۔