Geo News
Geo News

دنیا
19 اپریل ، 2015

بھارت میں مسلمانوں کو مکان بیچنے، خریدنے اور کرائے پر لینے میں مشکلات

بھارت میں مسلمانوں کو مکان بیچنے، خریدنے اور کرائے پر لینے میں مشکلات

نئی دہلی........بھارت میں مسلمانوں کو مکان بیچنے، خریدنے اور کرائے پر حاصل کرنے میں مشکلات کی وجہ سے قائم ہونے والی ویب سائٹ پر وزٹ کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔مسلمانوں کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں مکان تلاش کرنے میں کتنی مشکل ہوتی ہے۔ اس کا اندازہ تو کچھ عرصے قبل معروف فلمی جوڑی شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کے اس بیان سے ہوگیا تھا کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں ڈیڑھ سال سے ممبئی میں کوئی آدمی اپنا مکان دینے کو تیار نہیں۔ اس قسم کے مسائل کو دور کرنے کیلیے بھارت کے ممتاز تعلیمی اداروں علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے پڑھے ہوئے طلبہ نے یکم جنوری 2014 میں ’’علیگ پراپرٹیز ڈاٹ کام ‘‘ قائم کی ہے۔ ایک لاکھ سے زائد وزیٹرز کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویب سائٹ قائم کرنے والوں کا کہناہے انکے صارفین میں اکثریت مسلمانوں کی ہے جنہیں تمام بڑے شہروں میں مکان تلاش کرنے میں خاصی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مسلمانوں کا اولین مطالبہ قریب میں مسجد کی موجودگی ہوتا ہے، تاہم یہ صرف بڑے سودوں میں ہی ممکن ہوپاتا ہے۔اس کے علاوہ دوسرا مطالبہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت ہوتا ہے۔ جبکہ مسلمانوں کو مکان خریدنے کیلیے بنکوں سے پیسے ملنے میں بھی مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :