19 اپریل ، 2015
کراچی ........تحریک انصاف کے حلقہ 246سے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے کہتا ہوں ہم ڈرنے والے نہیں ،کہا جاتا ہے ایم کیو ایم غریبوں کی جماعت ہے ،غریبوں کی جماعت میں بڑے بڑے لٹیرے ہیں، عائشہ منزل پر انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کنور نوید حیدرآباد کابھگوڑا ہے،حیدر آبادکے سابق ناظم کنور نوید نے کروڑوں روپےکھائے، میں نہاری کھانے جاتا ہوں تو یہ لوگ آجاتے ہیں،اب دیکھتا ہوں کون مجھے نہاری کھانے سے روکے گا،انھیں نبیل گبول ملا جو گھر بیٹھ کر سیٹ جیت گیا، پیسے دو پانی آجاتا ہے ، پیسے بھی انھیں ہی ملتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں وہ کراچی چاہیے جوکہ پرامن تھا۔