07 مئی ، 2012
کراچی … سی آئی ڈی پولیس کے انسداد انتہا پسندی سیل نے ایک کارروائی میں بی ایل کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلئے، ملزمان سے لانچر اور راکٹ برآمد کرلئے گئے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی ڈی کے انسداد انتہا پسندی سیل نے ایک کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے لانچراور راکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ چوہدری اسلم نے بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے تینوں ملزمان بلوچستان سے کراچی اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرتے تھے۔