20 اپریل ، 2015
ڈھاکا....... بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں حزب اختلاف کی رہنما اور بی این پی کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ خالدہ ضیاء پر مقامی وقت کے مطابق شام 6بجے حملہ کیا گیا جب وہ جاری انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔حملہ ڈنڈوں اور ہتھوڑوں سے کیا گیا جس میں خالدہ ضیاءمحفوظ رہیں جبکہ ان کے قافلے کے 5سے 7افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہوگئے جن کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے۔