21 اپریل ، 2015
پشاور......پشاور میں پولیس نے اندرون شہر مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کے دوران 71 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔گرفتار افراد میں 11 افغان شہری بھی شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق اندرون شہر پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔ جس میں سراغ رساں کتوں نے بھی حصہ لیا۔ آپریشنز شاہ قبول، قصہ خوانی ، خیبر بازار اور ملحقہ علاقوں میں کئےگئے۔ جس دوران 71 مشتبہ افراد کوگرفتارکیاگیا۔ جن میں 11 افغان شہری بھی شامل ہیں جو پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔