21 اپریل ، 2015
کراچی........مولانا اسد دیو بندی اور مفتی شمیم سمیت کئی علما نے این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ کنور نوید نے علما کو حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اتر نے کی کوشش کریں گے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو خورشید میموریل ہال میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے رہنما مفتی محمد شمیم کا کہنا تھا کہ جس دن سے ایم کیو ایم وجود میں آئی کراچی میں سنی شیعہ فسادات ختم ہوگئے۔ اس کا کریڈٹ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو جاتا ہے، جماعت اسلامی نے جہادی کلچر کو متعارف کرایا تو عمران خان نے طالبان کےخلاف کارروائی سے روکا، عمران خان کو کراچی چائیے کراچی والے نہیں۔ مفتی شمیم کا کہنا تھا کہ طارق محبوب کے قتل پر صرف الطاف حسین نے آواز اٹھائی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل نے تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔