Geo News
Geo News

پاکستان
22 اپریل ، 2015

ڈی جی خان: اسکول کی چھت گر گئی،16طالبات اور ٹیچر دب گئیں

ڈی جی خان: اسکول کی چھت گر گئی،16طالبات اور ٹیچر دب گئیں

ڈیرہ غازی خان ......ڈیرہ غازی خان میں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں ایک کمرے کی چھت گرنےسے 16طالبات اور ایک ٹیچر ملبے تلے دب گئیں ، تمام افراد کو نکال لیاگیا ہے ۔شکور آباد میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں ایک کمرے کی چھت گرنےسے کمرے میں موجود 16طالبات جن کی عمریں 5 سے 9سال کے درمیان ہیں اور ایک ٹیچر ملبے تلے دب گئیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم پہنچ گئی اور ملبے تلے دبے ہوئے تمام افراد کو نکال لیاگیا ۔تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد 2شدید زخمی طالبات کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کچی اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری ہے۔

مزید خبریں :