کاروبار
07 مئی ، 2012

پاکستانی سرمایہ کار نے بھارت میں بینک کھولنے کی پیشکش کردی

پاکستانی سرمایہ کار نے بھارت میں بینک کھولنے کی پیشکش کردی

لاہور … بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان سے براہ راست سرمایہ کاری پر رضامندی کا اشارہ دیکھتے ہوئے پاکستانی سرمایہ کار نے بھارت میں بینک کھولنے کی پیشکش کردی۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، پاک بھارت تجارتی تعلقات استوار کرنے کیلئے بھارت کی جانب سے مثبت پیشرفت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی سرمایہ کار میاں منشا نے بھارت میں بینک کھولنے کی پیشکش کرنے کے ساتھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ بھارت کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے۔ دوسری طرف پاکستانی سرمایہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات پر عائد ڈیوٹیز کو کم کرے۔ پاکستان کی کارباری برادری کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کو نہ صرف اقتصادی تعلقات کی بقا بلکہ ان میں مزید بہتری کی کوشش کرنی چاہئے۔

مزید خبریں :