Geo News
Geo News

پاکستان
22 اپریل ، 2015

چینی سرمایہ کاری پر بھارت کو واویلا کرنے کی ضرورت نہیں، شہباز

چینی سرمایہ کاری پر بھارت کو واویلا کرنے کی ضرورت نہیں، شہباز

لاہور.......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاری پر بھارت کو واویلا کرنے کی ضرورت نہیں جوگرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہمیں اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ بھارت کا بغل بچہ بننا ہے یا چین کادوست۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں چینی صدر کے دورہ پاکستان اور معاہدوں کے حوالے سے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین اورقوم کی زندگی میں انقلاب کے مانند ہے، ہمسایہ ممالک کو شور نہیں کرنا چا ہیے، جب امریکی اور چینی صدور بھارت گئے تو پاکستانی حکومت نے کوئی منفی ردعمل نہیں دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے پاک امریکہ تعلقات کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ان کا کہنا تھاکہ چین نے ثابت کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فولاد کی طرح مضبوط ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ چین سے کیے گئے منصوبوں سے کسی ایک صوبے کو نہیں بلکہ پاکستان کو فائدہ ہو گا چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سیکورٹی دینے کےلیے سیاسی اور عسکری قیادت یکسو ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 46 ارب ڈالرزکا پیکیج چین نے کسی اورملک کو نہیں دیا،ان منصوبوں کوآئندہ 2 سے تین سال میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں :