23 اپریل ، 2015
کراچی .......کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں 12 امیدواروں میں سے صرف دوامیدوار حلقے کے ووٹر ہیں ۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چار امیدواروں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے اور 8 آزاد امیدوار ہیں۔ ان 12 امیدواروں میں سے صرف دو امیدوار پاسبان کے عثمان معظم اور آزاد امیدوار ایوب خان حلقے کے ووٹر ہیں۔ کنور نوید کا ووٹ این اے219 حیدرآباد اور آزاد امیدوار اسلم شاہ کااین اے01پشاور میں ہے۔ اسی طرح تین آزاد امیدواروں کا ووٹ کراچی کے علاقے این اے 250 ڈیفنس کلفٹن میں ہے۔ آزاد امیدوارمنعم ظفراین اے 244اور سیمازرین این اے 247 کی ووٹر ہیں۔