پاکستان
23 اپریل ، 2015

پولنگ اسٹیشن نمبر102،105،111سے کنورنوید920ووٹ لےکرآگے

پولنگ اسٹیشن نمبر102،105،111سے کنورنوید920ووٹ لےکرآگے

کراچی........ این اے246 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشن نمبر102،105،111کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کنور نوید 920ووٹ لےکرآگے رہے، پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل نے366جبکہ جماعت اسلامی کے راشدنسیم نے 340ووٹ لیے۔پولنگ اسٹیشن نمبر 21 کے بوتھ نمبر ون کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل 175ووٹ لے کر آگے، پی ٹی آئی کے عمران اسمٰعیل 44 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ جماعت اسلامی کے راشد نسیم 12ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔پولنگ اسٹیشن نمبر47کاغیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق کنور نوید279ووٹ لے کر آگے رہے، عمران اسماعیل نے61 ووٹ لیے،جبکہ راشدنسیم نے42ووٹ حاصل کیے۔

مزید خبریں :