Geo News
Geo News

پاکستان
24 اپریل ، 2015

پشاور میں تھانا گل بہارکےقریب دھماکا،5پولیس اہلکار زخمی

پشاور میں تھانا گل بہارکےقریب دھماکا،5پولیس اہلکار زخمی

پشاور........پشاور میں ارباب سکندر فلائی اور کے قریب دھماکہ سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ارباب سکندر فلائی اور کے قریب ایمرجنسی رسپانس سکواڈ کی گاڑی کے قریب ہوا، جس سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دو کلو گرام باروادی مواد ریموٹ کنٹرول ڈوائیس کے ساتھ منسلک کیا گیاتھا۔ جس کو فلائی اور کے نیچے گملے میں رکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :