Geo News
Geo News

پاکستان
24 اپریل ، 2015

پاکستان اور پاکستانیوں سے بے پناہ محبت کرتا ہوں، امام کعبہ

پاکستان اور پاکستانیوں سے بے پناہ محبت کرتا ہوں، امام کعبہ

لاہور........امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور پاکستانیوں سے بے پناہ محبت کرتےہیں اور پاکستان آکر اور علما کرام سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ لاہور میں وفاق المدارس پاکستان العربیہ کی جانب سے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا تھاکہ پاکستان میرا گھر اور وطن ہے اور وہ پاکستانیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جبکہ انہیں قرآن پاک حفظ کرانے والے استاد کا تعلق بھی پاکستان سے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور وہ فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری محمد حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ اس وقت عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے جس کےلیے سعودی عرب کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :