پاکستان
25 اپریل ، 2015

پولنگ میں 2گھنٹے کا اضافہ ہوتا تو 2.5لاکھ ووٹ لیتے، الطاف حسین

پولنگ میں 2گھنٹے کا اضافہ ہوتا تو 2.5لاکھ ووٹ لیتے، الطاف حسین

کراچی........ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حلقہ این اے246 کے ضمنی الیکشن میں اگر پولنگ میں 2گھنٹے کا اضافہ ہوتا تو ہم ڈھائی لاکھ ووٹ لے لیتے۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے جناح گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات ہورے ہیں، عوام کل کی طرح حق پرست نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں، ایم کیو ایم کو ملک کی معزز اور محب وطن جماعت تسلیم کیا جائے۔ قائد تحریک الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو الٹا سنائی دیتا ہے، ان سے مطالبہ کرنا فضول ہے، جماعت اسلامی کی پہلے بھی عزت کرتا تھا اور آج بھی عزت کرتا ہوں، ایم کیو ایم ملک کی خاطر فوج کے ساتھ لڑنے کے لئے آج بھی تیار ہے، اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں ایم کیو ایم سے بلا جواز لڑائی ختم کی جیئے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے مزید کہا کہ سب لوگ دلوں کو کشادہ کریں، ماضی کی تلخیاں بھلا کر سب کو گلے لگاتا ہوں اور تمام قومیتوں کے افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید خبریں :