پاکستان
25 اپریل ، 2015

17سال بعد 42کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

17سال بعد 42کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

کراچی......17 سال بعد ملک کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ 199 نشستوں پر 1151 امیدوار میدان میں ہیں۔ فوج اور رینجرز کے بارہ ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامورہیں۔ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پولنگ بغیر کسی وقفے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔حیدرآباد کینٹ میں مجموعی طور پر 10 وارڈز ہیں جن میں سے وارڈ نمبر 3 اور 8 میں ایم کیو ایم کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ دیگر 8 وارڈز میں پولنگ ہوگی ۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیاگیا ہے ۔پنوعاقل کنٹونمنٹ بورڈ کےدونوں وارڈز میں آزاد امیدوار علی بخش مہر اور خان محمد بروہی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔نوشہرہ اور رسالپور کنٹونمنٹ بورڈز کی حدود میں امن قائم رکھنے کے لئے 26اپریل تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں میں سامان کی ترسیل کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ضلع ایبٹ آباد میں کنٹونمنٹ کے 9 میں سے 8 وارڈز پر پولنگ ہورہی ہے۔ کالاباغ کے ایک وارڈ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سردار محمد بشیر بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ضلع بنوں کے 2وارڈ پر 8 ، مردان کے 2 وارڈز پر 6 اور کوہاٹ کے 3 وارڈز پر 16 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کے وارڈ 2 میں سے ایک وارڈ پر پولنگ ہورہی ہے ۔جبکہ ایک وارڈ پر آزاد امیدوار انعام اللہ کنڈی بلا مقابلہ جیت چکے ہیں ۔منگلا میں کنٹونمنٹ بورڈ کے قیام کے بعد آج پہلی بار بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔سرگودھا میں 10،سیالکوٹ کے5 وارڈز پر 21 ، گوجرانوالہ میں 10 وارڈز پر 85 جبکہ شورکوٹ میں 5 وارڈز پر 15 امیدواران ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔

مزید خبریں :