25 اپریل ، 2015
اسلام آباد......... پاکستان نے بھارت اور نیپال میں زلزلہ متاثرین سے اظہاریکجتی کرتے ہوئے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہرممکن امداد کی پیش کش کی ہے۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے مختصرنوٹس پرامداد کےلئے تیاررہے ۔ دفترخارجہ نے اپنے سفیروں کودونوں حکومتوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔