پاکستان
27 اپریل ، 2015

عبدالرشید غازی کیس: مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

عبدالرشید غازی کیس: مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد.....عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پرویز مشرف کے وکیل نے سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی،وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کو سفر سے منع کیا ہے۔مدعی کے وکیل نے پرویز مشرف کی عدم حاضری پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف ٹی وی انٹرویوزدیتے ہیں، عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوسکتے؟عدالت نے کیس کی سماعت 5مئی تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پربھی حاضری سےاستثنا کی درخواست پربحث جاری رہےگی۔

مزید خبریں :