Geo News
Geo News

پاکستان
28 اپریل ، 2015

پشاور :لیڈی ریڈنگ اسپتال کو 3ماہ میں ماڈل اسپتال بنائیں گے، عمران

پشاور :لیڈی ریڈنگ اسپتال کو 3ماہ میں ماڈل اسپتال بنائیں گے، عمران

پشاور ........پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےاعلان کیا ہے کہ 3ماہ کے اندر لیڈی ریڈنگ اسپتال کو ماڈل اسپتال بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وی آئی پی موومنٹ سے اسپتال کےمریض اورڈاکٹرز کومشکلات پیش آتی ہیں اس لئے خاموشی سے اسپتال پہنچ گیا، طوفانی بارشوں سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لئے تحریک انصاف کے قائد عمران خان جب لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے تواسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر عامر غفور نے انہیں بریفنگ دی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کو دنیا کا بہترین اسپتال بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ ریحام خان کریں گی،3ماہ کےاندر اندر اسپتال میں مثبت تبدیلیاں لائی جائیں گی اور سب لوگ اس فرق کو محسوس کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اسپتالوں میں وی آئی پی موومنٹ کے وقت مریضوں اور ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عمران خان کا کہنا تھاکہ جب تک کوئی قانون سازی نہیں ہوتی، اسپتال کا نظام ٹھیک نہیں ہو سکتا، وہ قانون ہم لے کر آئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ لوگ اسپتال میں ہونے والی تبدیلی کو دیکھیں گے خیبرپختون خو امیں سب سے زیادہ پیسے ہم نے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر خرچ کئے ہیں۔

مزید خبریں :