08 مئی ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ دپیکا پدوکون اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ مالیا سے الگ ہونے کے بعداب ان کی یادوں سے بھی چھٹکارا پانا چاہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دپیکا نے صرف چندہی ماہ قبل خریدا گیا۔ پربھادیوی لگژری ہائی رائز اپارٹمنٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بلڈنگ کی 30ویں منزل پر واقع16کروڑ مالیت کا تین کمروں پر مشتمل یہ اپارٹمنٹ ممبئی کے پوش علاقے میں واقع ہے جہاں دپیکا نے چھ ماہ کے قلیل عرصے تک رہائش اختیار کی ہے۔اداکارہ نے پچھلے سال ستمبر میں یہ اپارٹمنٹ اس وقت خریدا تھا جب وہ سدھارت کی محبت میں گرفتار تھیں اور دونوں ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔نئے گھر میں منتقل ہوتے وقت ایک عالی شان پارٹی کے ساتھ دوستوں کی آؤ بھگت کرنے والی دپیکااب بریک اپ ہو جانے کے بعدسدھارتھ کے ساتھ ساتھ اُن سے جُڑی یادوں کو بھی اپنی زندگی سے نکالنا چاہتی ہیں ۔