Geo News
Geo News

پاکستان
29 اپریل ، 2015

سندھ کی تقسیم کا مطالبہ ناقابل قبول ہے،ایاز پلیجو

سندھ کی تقسیم کا مطالبہ ناقابل قبول ہے،ایاز پلیجو

حیدرآباد......قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین کی جانب سے سندھ کو تقسیم کرنے کا مطالبہ سندھیوں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے ۔پلیجو ہاؤس قاسم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ایما پرسندھ اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ کیٹی بندر سے گورادر تک نیا ملک بنایا جائے گا۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سندھ کوتوڑنے اور کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی بات پہلی قسط ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی جب بھی عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس پر دبائو ہوتا ہے یا صولت مرزا اور فیصل موٹا کی جےآئی ٹی آتی ہے الطاف حسین الگ صوبے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :