پاکستان
30 اپریل ، 2015

پروفیسر وحیدالرحمان قتل کیس، تفتیشی حکام کی جامعہ کراچی آمد

پروفیسر وحیدالرحمان قتل کیس، تفتیشی حکام کی جامعہ کراچی آمد

کراچی...........پروفیسر وحیدالرحمان کے قتل کی تفتیش کے لیے تفتیشی حکام جامعہ کراچی پہنچ گئے۔ تفتیشی ٹیم میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن عارب مہر اور ڈی ایس پی عزیز آباد اعجاز الدین شامل ہیں، تفتیشی حکام وائس چانسلر اور اساتذہ سے معلومات اکھٹا کرینگے۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان گزشتہ روز دستگیر میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ دوسری جانب صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے وحیدالرحمان کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنا کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو 15 مئی تک وحید الرحمان کے قاتلوں کو پکڑنے کی مہلت دیتے ہیں۔

مزید خبریں :