30 اپریل ، 2015
کراچی......ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ آج پھر نوے کی دہائی یاد آگئی، پرانے الزامات گھما پھرا کر لگائے جارہے ہیں،پولیس افسر کی پریس کانفرنس سیاسی ڈرامہ ہے،یہ پرانے الزامات ہیں،ہم سمجھ رہے تھے کہ نیا ڈرامہ آئے گا۔ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیوایم پرماضی میں بھی الزامات لگتے رہے،یہ ہزاروں الزامات کی زد میں رہی،ایم کیوایم کےخلاف تمام الزامات جھوٹے، بےبنیادثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا بدترین میڈیا ٹرائل کیا گیا، این اے 246کے عوام نے ایم کیوایم کو بھاری مینڈیٹ دیا، ایم کیو ایم پر ایس پی لیول کے افسرنے الزامات لگائے،جس شخص نے الزام لگایا اس کے کردارسے سب واقف ہیں،آج ہم پرملک دشمنی کا الزام عائد کیا گیا، حکیم سعید کیس کے حوالے سے ہمارے کئی کارکن ماورائے عدالت مارے گئے،ایس پی نے ایم کیوایم پرمن گھڑے الزامات عائد کیے،اسی ایس پی نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیا،ہمارے کارکنوں کو سرکاری عقوبت خانوں میں قتل کیا گیا۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ایس ایس پی ملیرکے الزامات کو مسترد کردیا،یہ تہلکہ خیزانکشافات کا کھیل کب تک چلتا رہے گا؟کس کی ایما پریہ جھوٹی پریس کانفرنس کی گئی؟پرانی کہانی اورپرانا کردار ہے،پولیس افسرکی پریس کانفرنس سیاسی ڈراما لگ رہا ہے،ایک ایس پی نے قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پریس کانفرنس کی،پولیس افسرکے جھوٹے الزامات پر اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی ضرور کریں گے،سب کچھ سیاسی ڈرامے کا سین لگ رہا ہے، کس کی ایما پر یہ گھناؤنی پریس کانفرنس کی گئی؟ انہوں نے کہا کہ طاہرریحان کو 26 فروری 2015ء کو گرفتار کیا گیا، جنید کو 24 مارچ 2015ء کو گرفتار کیا گیا، جنید کے اہل خانہ نے 28مارچ کو ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل کی، ایس پی راؤ انوار نے دعویٰ کیا کہ طاہر ریحان کو کل رات گرفتار کیا گیا، راؤ انوار کے مطابق جنید کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، ملک کی تیسری بڑی جماعت پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اپوزیشن بنچوں پربیٹھنا کس کو برا لگ رہا ہے؟کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں بھی ایک اہم ملاقات ہوئی،وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات میں زرداری صاحب بھی موجود تھےوہاں ملاقات میں ایک اہم شخصیت بھی موجود تھی، راؤ انوارکی پریس کانفرنس کا فائدہ کس کو ہوگا؟ تیسری شخصیت کا پتا لگالیں، آج کی پریس کانفرنس سمجھ میں آجائے گی۔